دہرادون: اتراکھنڈ کیڈر کے انڈین ایڈمنسٹریٹو سروس (آئی اے ایس) افسر ڈاکٹر رام ولاس یادو کو ویجیلنس افسران نے بدعنوانی کے ایک معاملے میں گرفتار کیا ہے ۔سرکاری معلومات کے مطابق اتر پردیش سے اتراکھنڈ کیڈر میں آئے ڈاکٹر یادو پر اپنی آمدنی کے مقابلے میں غیر متناسب اثاثے رکھنے کا الزام ہے ۔ اتر پردیش حکومت نے اتراکھنڈ حکومت کو ان کے خلاف کارروائی کرنے کی سفارش کی تھی۔ اس کے بعد، اپریل 2022 میں، ان کے خلاف ان کی آمدنی سے غیر متناسب اثاثے جمع کرنے کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔