اتراکھنڈ میں کار ندی میں بہہ گئی 9 افراد ہلاک

   

دہرہ دون: اتراکھنڈ میں ایک خوفناک سڑک حادثہ پیش آیا۔ نینی تال ضلع کے رام نگر علاقے میں ایک کار ندی میں بہہ گئی جس کی وجہ سے9 افراد ہلاک ہوگئے۔ جمعہ کی صبح سویرے رام نگر میں ڈھیلا ندی کے سیلابی پانی میں ایک ارٹیگا کار بہہ گئی۔ جس کے نتیجے میں 9 افراد ہلاک ہو گئے۔ مقامی افراد نے لڑکی اور ایک شخص کو بچا لیا۔ بتایا جاتا ہے کہ حادثے کے وقت کار میں 11 افراد سوار تھے۔ معلوم ہوا ہے کہ مرنے والے تمام افراد کا تعلق پنجاب سے تھا۔ یہ حادثہ جمعہ کی صبح 5 بجے پیش آیا۔پولیس ماہر تیراک کی مدد سے پانی میں بہہ جانے والے افراد کی تلاش کررہی ہے ۔یہ تمام اتراکھنڈ میں تفریح کے لئے آئے تھے جو آپس میں رشتہ دار بتائے گئے ہیں-