میرٹھ(اترپردیش): ایک 20 سالہ نوجوان لڑکی جسے دہلی کے ڈاکٹرس نے مردہ قرار دے دیا تھا، اس میں دوبارہ جان آگئی۔ یہ انوکھا واقعہ اترپردیش کے میرٹھ ضلع ماوانا علاقہ میں پیش آیا۔ ذرائع کے مطابق 20 سالہ اسما میرٹھ کی ساکن ہے۔ وہ پچھلے کئی دنوں سے ایک دماغی مرض میں مبتلا ہے اور دہلی کے ایک ہاسپٹل میں وہ زیر علاج تھی۔ 26
اگست کو ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا اور اسے گھر لے جانے کیلئے کہا۔جب افراد خاندان اسے اپنے گھر میرٹھ ماوانا واپس لے کر آرہے تھے غازی آباد کے قریب اچانک اسما میں حرکت پیدا ہوگئی۔ اسے جلدی سے گھر لاکر فوری آکسیجن فراہم کیا گیا۔ جیسے یہ بات عام ہوگئی اس عجوبہ کو دیکھنے کیلئے اس لڑکی کے گھر کے باہر سینکڑوں کا مجمع لگ گیا۔