سہارنپور(اترپردیش): سہارنپور پولیس نے ایک شخص کو گرفتار کرلی۔ اس پر الزام ہے کہ ایک پانچ سالہ لڑکے کا اغواء کرنے کے بعد ایک جوڑے کو بیس ہزار روپے میں فروخت کردیا۔ پولیس نے بتایا کہ ملزم کو گرفتار کرنے کے بعد اس کے پاس سے انیس ہزار روپے بر آمد کرلئے۔ سینئر سپرینڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) دنیش کمار نے بتایا کہ ملزم کی شناخت پروین نام سے کی گئی ہے۔ وہ اغواء کنندہ کا رشتہ دار ہی ہے۔ متاثرہ لڑکے کے والدین مزدور کا کام کرتے ہیں۔
ایس ایس پی دنیش کمار نے بتایا کہ جب لڑکے والدین اپنے کام کیلئے چلے گئے تو پروین ان کے گھر واقع سلونی گاؤں، سہارنپور آیا او رلڑکے کا اغواء کرلیا۔ بعد ازاں اس نے اس بچہ کو ایک جوڑے کے ہاتھوں بیس ہزار روپے کے عوض فروخت کردیا۔ دنیش کمار نے بتایا کہ اس خریدنے والے جوڑے کو تین لڑکیاں ہیں۔ متاثر ہ لڑکے کے والدین نے پولیس سے رجوع ہوکر شکایت درج کروائی۔بعد ازاں شک کی بنیاد پر پروین کو گرفتار کیا گیا۔ دوران پوچھ تاچھ پروین اپنے گناہ کااعتراف کرلیا۔ او ربچہ کو واپس لایا گیا۔ ملزم کو پولیس تحویل میں رکھا گیا ہے۔