لکھنؤ: اتر پردیش میں کھیلوں کی ثقافت کو فروغ دینے کے مقصد سے یوگی حکومت نے جمعہ کو نئی اسپورٹس پالیسی 2023 کو منظوری دے دی۔ نئی اسپورٹس پالیسی میں کھلاڑیوں کی فزیکل فٹنس سے لے کر ان کی ٹریننگ تک کا خاص خیال رکھا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ نئے اداروں، پرائیویٹ اکیڈمیوں کی تشکیل اور اسکولوں اور کالجوں کو کھیلوں سے جوڑنے کے لیے اہم التزامات کیے گئے ہیں۔ خاص بات یہ ہے کہ مختلف ریاستوں کی کھیلوں کی پالیسیوں کا مطالعہ کرنے کے بعد ریاستی حکومت نے اسپورٹس پالیسی 2023 میں اپنے بہترین التزامات کو شامل کیا ہے۔ نئی اسپورٹس پالیسی میں ریاستی اسپورٹس اتھارٹی کے قیام کا بھی ذکر ہے