ہندوسینا کی پھر شرانگیزی‘ ضلع کلکٹر کو وشنو گپتا کا مکتوب
اجمیر : راجستھان میں فرقہ پرستوں نے اب ایک نیا شوشہ چھوڑا ہے۔ مہاشیو راتری کے موقع پر اجمیر درگاہ میں پوجا کی اجازت دینے کا اشتعال انگیز مطالبہ کیا جارہا ہے۔ راجستھان کی ایک رپورٹ کے مطابق ہندو سینا نے ضلع کلکٹر کو خط لکھ کر یہ ناپاک مطالبہ کیا ہے۔ہندو سینا کے قومی صدر وشنو گپتا نے دعویٰ کیا کہ اس مقام پر قدیم شیو مندر ہے جہاں صدیوں سے پوجا کی جاتی رہی ہے۔ ہندوسینا کے مطابق اس روایت کو زندہ رکھنے کے مقصد سے ضلع کلکٹر کو مہاشیو راتری پر خصوصی پوجا کرنے کی اجازت کیلئے خط لکھا گیا ہے۔کلکٹر کو لکھے خط میں بے بنیاد الزامات بھی عائد کئے گئے ہیں۔ ہندو سینا کے قومی صدر نے کہا کہ اجمیر درگاہ ہندو مندروں کو گرا کر بنائی گئی۔