عاشق کو باندھ کر نابالغ لڑکی سے اجتماعی زیادتی ،4گرفتار

   

بھاگلپور: بہار کے بھاگلپور میں 4 انسان نما درندوں نے ایک نابالغ لڑکی کے ساتھ اس کے بوائے فرینڈ کے سامنے اجتماعی عصمت دری کی۔ یہ واقعہ بھاگلپور کے کہلگاو?ں اسٹیشن کے قریب پیش آیا۔ ایس ڈی پی او شیوانند کے مطابق متاثرہ کی عمر 17 سال ہے اور وہ انٹرمیڈیٹ میں زیر تعلیم ہے۔ وہ یہاں میں کرائے کے مکان میں رہتی ہے۔ اس کا عاشق اندرامنی پاٹھک ہے، جو دربھنگہ کا رہنے والا ہے۔ کچھ عرصہ قبل دونوں نے انسٹاگرام کے ذریعہ بات کی تھی اور پھر دونوں میں محبت ہو گئی۔ واقعہ کے دن پاٹھک بھاگلپور آیا تھا اور اس نے لڑکی کو وہاں ملنے کے لیے بھی بلایا تھا۔دونوں دن بھر ساتھ گھومتے رہے اور شام کو طالبہ کا عاشق اسیچھوڑنے ٹرین سے کہلگاؤں ریلوے اسٹیشن آیا۔ یہاں ٹرین سے اترنے کے بعد دونوں پلیٹ فارم نمبر2پر ٹہل رہے تھے۔ اسی دوران اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے چار بدمعاشوں نے انہیں گھیر لیا، ان کی پٹائی کی اور قریب کی جھاڑیوں میں لے گئے۔ جہاں انھوں نیعاشق کے ہاتھ اورپیر تولیے سے باندھ کر ایک طرف پھینک دیا اور اس کے سامنے ہی طالبہ کے ساتھ اجتماعی زیادتی شروع کر دی۔اس دوران نوجوان نے کسی طرح اپنا ہاتھ تولیہ سے چھڑایا اور چپکے سے پولیس کنٹرول روم کو فون کیا۔ پولیس بھی فوراً موقع پر پہنچ گئی۔ اس دوران ایک بدمعاش طالبہ کی عصمت دری کر رہا تھا۔ پولیس نے اسے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا۔ تاہم اس دوران باقی تین مجرم وہاں سے فرار ہو گئے۔ پولیس نے ان مجرموں کی نشاندہی کی اور صرف تین گھنٹے کے اندر چھاپہ مار کر انہیں گرفتار کرلیا۔ ان درندوں کی شناخت سورج کمار، وکی کمار، گڈو رام اور محمد کے طور پر ہوئی ہے۔