ممبئی ۔ 2 جون (یو این آئی) شیوسینا (ادھو بالاصاحب ٹھاکرے ) کے لیڈر سنجے راوت نے نائب وزیر اعلیٰ و وزیر خزانہ اجیت پوار سے استعفیٰ کا مطالبہ کیا ہے ۔ ان کا کہنا ہے کہ اگر اجیت پوار نے یہ اعتراف کر لیا ہے کہ لاڈکی بہن یوجنا کے تحت نااہل خواتین کو فوائد دیے گئے ، تو انہیں اس غلطی کا کفارہ ادا کرتے ہوئے فوراً استعفیٰ دینا چاہیے ۔اتوار کو میڈیا سے بات کرتے ہوئے اجیت پوار نے تسلیم کیا کہ لاڈکی بہن اسکیم میں عمومی طور پر سب کو فائدہ دینا مناسب نہیں تھا، اور اب صرف ضرورت مند اور اہل خواتین کو ہی اس اسکیم کا فائدہ دیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ اسکیم کی درخواستوں کی جانچ جاری ہے ، جس کے بعد ہی اہل خواتین کو مالی امداد فراہم کی جائے گی۔