اجیت ڈوول کا شمال مشرقی دہلی کا دورہ

,

   

تشدد سے متاثرہ علاقوں میں عوام سے ملاقات
نئی دہلی، 26 فروری (سیاست ڈاٹ کام) قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈوول نے سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے چہارشنبہ کو شمال مشرقی دہلی کے تشدد سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا۔ ڈوول نے منگل کی شب کو بھی شمال مشرقی دہلی کے مختلف حصوں کا دورہ کیا تھا ۔ ڈوبھال نے تشدد سے متاثرہ علاقوں کے دورے کے دوران تمام فرقوں کے لوگوں سے بات چیت کی اور انہیں قصورواروں کے خلاف سخت کاروائی کئے جانے کی یقین دہانی کرائی ۔ واضح ر ہے کہ شمال مشرقی دہلی میں شہریت ترمیمی قانون (سي اے اے ) کے خلاف بھڑکے تشدد میں اب تک پولیس کے ہیڈ کانسٹیبل رتن لال سمیت 27 افراد کی موت ہو گئی ہے اور 200 سے زائد زخمی ہیں ۔تشدد کی وجہ سنٹرل بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن (سی بی ایس ای ) نے دہلی کے شمال مشرقی علاقوں کے مجموعی طورپر86 مراکز پر26 فروری کو منعقد ہونے والے 10 ویں اور 12 ویں بورڈ کیے امتحانات ملتوی کردیئے ہیں ۔اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے اجیت ڈوول نے بتایا کہ صورتحال مکمل قابو میں ہے ۔ قانون نافد کرنے والی ایجنسیاں اور پولیس اپنا کام کر رہے ہیں، کسی بھی پرامن شہری کو کوئی نقصان نہیں ہوگا۔