احتجاجی نوجوانوں کے خلاف اقدام قتل و فساد کے مقدمات

   

حیدرآباد 17 جون ( سیاست نیوز ) ریلوے پولیس نے اگنی پتھ اسکیم کے خلاف پرتشدد احتجاج کرنے والے نوجوانوں کے خلاف اقدام قتل اور فساد برپا کرنے کا مقدمہ درج کیا ہے ۔ ریلوے حکام کا اندازہ ہے کہ احتجاج کے نتیجہ میں 20 کروڑ روپئے کا نقصان ہوا ہے ۔ اس دوران کمشنر پولیس حیدرآباد نے سٹی پولیس کی ایس آئی ٹی اور ٹاسک فورس کو ہدایت دی کہ وہ تشدد کے پس پردہ سازش کا پردہ فاش کرنے تحقیقات کریں۔ کمشنر پولیس نے احتجاجیوں کے خلاف فائرنگ کی مدافعت کی اور کہا کہ مزید تشدد پر قابو پانے ایسا کیا گیا ۔