احتجاج کے پیش نظر پولیس چیف نے ٹرمپ سے اپنا منھ بند رکھیں

,

   

”جب لوٹ مار شروع ہوگی تو گولیاں چلنا بھی شروع ہوگا“ٹرمپ نے گورنرس پر زوردیاکہ وہ احتجاجی پر سختی کریں

واشنگٹن۔سی این این کی کرسٹنیا سے بات چیت کے دوران ہوسٹن پولیس چیف آرٹ ایسوڈوال نے کہاکہ ”اس ملک کا پولیس چیف ہونے کی حیثیت سے میں متحدہ ہائے امریکہ کے صدر سے اتنا ہی کہنا چاہوں گا کہ اگر و ہ کوئی تعمیری کام نہیں کرسکتے ہیں تو اپنا منھ بند رکھیں“۔

پولیس چیف سی این این کی کرسٹنیا امنپور سے بات کررہے تھے۔ ریاستی گورنرس کے ساتھ ایک فون کال کے دوران امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے ان پرکمزور ہونے کا الزام لگایا اور استفسار کیاتھا کہ وہ احتجاجیوں پر قابو پانے کا کام کریں۔

مذکورہ پولیس ٹرمپ کے ٹوئٹ پر ردعمل پیش کی اور ان کے لئے ایک مشورہ بھی شیئر کیاتھا۔”جب لوٹ مار شروع ہوگی تو گولیاں چلنا بھی شروع ہوگا“

ٹرمپ نے گورنرس پر زوردیاکہ وہ احتجاجی پر سختی کریں

سولہا ہزار کے قریب دستوں اور امریکہ ریزوملٹری فورس کو امریکہ کی 24ریاستوں اور واشنگٹن ڈی سی میں تشدد کے بعد تعینات کردیاگیا ہے

جہاں پر اتوار کے روز بھی ایک اور مرتبہ لوگ وائٹ ہاوز کے قریب میں اکٹھا ہوئے تھے۔