ادھو اور شنڈے دونوں سینا گروپس کے بارے میں فیصلہ کی اجازت

   

نئی دہلی : ادھو ٹھاکرے کے گروپ کو ظاہر طور پر جھٹکہ دیتے ہوئے سپریم کورٹ نے آج الیکشن کمیشن کو اِس بات سے روکنے سے انکار کردیا کہ حقیقی شیوسینا ہونے سے متعلق ایکناتھ شنڈے گروپ کی دعویداری پر فیصلہ کیا جائے۔ عدالت نے کمیشن کو اجازت دے دی کہ وہ ادھو اور شنڈے گروپوں میں سے حقیقی شیوسینا کو مقررہ قواعد و ضوابط کے مطابق طے کرسکتا ہے۔ دن بھر طویل سماعت کے بعد جسٹس ڈی وائی چندرچوڑ کی دستوری بنچ نے ٹھاکرے گروپ کی طرف سے داخل کردہ درخواست خارج کردی۔ فاضل عدالت کے فیصلہ کی اِس اعتبار سے کافی اہمیت ہے کہ جلد ہی بی ایم سی انتخابات ہونے والے ہیں جہاں دونوں گروپ مدمقابل ہوں گے۔