7 سینئر آئی پی ایس عہدیداروں کے تبادلے

   

حیدرآباد 24 اپریل (سیاست نیوز) حکومت نے 7 سینئر آئی پی ایس عہدیداروں کے تبادلے عمل میں لائے۔ اہم تبادلوں میں بی سومتی انسپکٹر جنرل پولیس اسپیشل انٹلی جنس برانچ کو پولیس کمشنر ملکاجگیری مقرر کیا گیا ۔ ڈاکٹر ترون جوشی ڈائرکٹر اے سی بی کا تبادلہ کرکے اُنھیں پولیس کمشنر فیوچر سٹی مقرر کیا گیا ۔ اویناش موہنتی پولیس کمشنر ملکاجگیری کا تبادلہ کرکے ڈائرکٹر ڈرگس کنٹرول پروہبیشن اکسائز مقرر کرکے ڈائرکٹر اینٹی کرپشن بیورو کی زائد ذمہ داری دی گئی ہے۔شاہنواز قاسم ڈائرکٹر ڈرگس کنٹرول کا تبادلہ کرکے اُنھیں انسپکٹر جنرل آف پولیس ملٹی زون II مقرر کیا گیا ہے۔ شیکھا گوئل ڈائرکٹر جنرل ویجلنس انفورسمنٹ کا تبادلہ کرکے پرنسپل سکریٹری ہوم ڈپارٹمنٹ مقرر کیا گیا ۔ اِسی طرح ڈی ایس چوہان ایڈیشنل ڈائرکٹر جنرل آف پولیس پرسنیل کا تبادلہ کرکے اُنھیں ڈائرکٹر جنرل ویجلنس انفورسمنٹ مقرر کیا گیا ہے۔کارتیکیا انسپکٹر جنرل آف پولیس انٹلی جنس کو اسپیشل انٹلی جنس برانچ کی زائد ذمہ داری دی گئی۔ب؍V