انقرہ : ترکیہ کے صدر رجب طیب اردغان نے آذربائیجان کے یومِ آزادی کے موقع پر تہنیتی پیغام جاری کیا ہے۔سوشل میڈیا سے جاری کردہ پیغام میں صدر اردغان نے کہا ہے کہ “ایک ملّت اور دو حکومتوں کے شعور کے ساتھ ہم ہمیشہ برادر ملک آذربائیجان کے شانہ بشانہ رہے ہیں۔ میں آذربائیجان کویومِ آزادی کی مبارکباد پیش کرتا اور ملکی خودمختاری کی خاطر شہید ہونے والوں کو احترام اور دعائے مغفرت کے ساتھ یاد کرتا ہوں”۔صدر اردغان نے پیغام کے ساتھ ترکیہ اور آذربائیجان کے جھنڈوں کی تصویر بھی شیئر کی ہے۔