اردو بین الاقوامی زبان: اقوام متحدہ

   

سارے جہاں میں دھوم ہماری زبان کی ہے
جنیوا: اقوام متحدہ نے اردو کو بین الاقوامی زبان قرار دیا۔ اب اردو اقوام متحدہ کی سرکاری زبان بن گئی ہے ۔ تاریخ میں پہلی بار اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل کا پیغام اردو زبان میں جاری کیا گیاہے ۔اقوام متحدہ کی جانب سے 6 زبانوں انگریزی ، عربی ، چینی ، فرانسیسی، روسی اور اسپانوی کو سرکاری زبان و انٹرنیشنل زبان کا رتبہ حاصل تھا۔ تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے کہ سکریٹری جنرل اینٹینیو گوٹریس کے بیان کو اردو ترجمہ کے ساتھ نشر کیا گیا ہے۔ اردو دنیا کے تقریباً ہر گوشہ میں بولی جاتی ہے۔ برصغیر کا اردو داں طبقہ بڑی تعداد میں دنیا بھر کے 40 سے زائد ملکوں میں مقیم ہے۔ امریکہ ، برطانیہ ، فرانس، جرمنی کے کئی اہم شہروں سے لیکر عرب ممالک میں بھی اردو پڑھائی جاتی ہے۔ برصغیر میں اقوام متحدہ کے فیصلہ کا خیرمقدم کرتے ہوئے سکریٹری جنرل سے اظہار تشکر کیا گیا ہے۔ کینیڈا ، نیویارک ، لندن ، جرمنی اور دیگر کئی علاقوں سے اردو کے اخبارات اور میگزین بھی شائع ہوتے ہیں ۔