اردو ٹرینڈ اساتذہ کے وفد کی صدر پردیش کانگریس پارٹی مکیش کمار گوڑ اور محمد علی شبیر سے ملاقات

   

کوہیر /28 نومبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) اردو ٹرینڈ اساتذہ کے وفد نے اردو زبان کے فروغ اور اساتدہ کے تقررات میں مسائل کے حل کیلئے آج حیدرآباد میں محمد علی شبیر اقلیتی امور مشیر ریاست تلنگانہ اور جناب مکیش کمار گوڑ صدر پردیش کانگریس پارٹی ریاست تلنگانہ سے ملاقات کرتے ہوئے اساتذہ کے مسائل کے حوالے سے واقف کروایا جہاں پر وفد نے اردو زبان کی ترویج کے ساتھ ساتھ مخلوعہ جائیدادوں کو میرٹ کی بنیاد پر بھرتی کرنے کا مطالبہ کیا اور اس موقع پر خواہش کی ہے کہ ڈی ایس سی 2024 کے تحت اردو کے مخصوص زمرے میں جائیدادوں کو ترجیح دیا جائے تاکہ اردو زبان کے فرؤغ کے ساتھ ساتھ تعلیمی معیار کو بھی بہترین بنایا جاسکے ۔ اس موقع پر محمد صابر علی صدر ایس ٹی او ٹی ایس ضلع سنگاریڈی نے وفدکی قیادت کی جبکہ ٹرینڈ اساتدہ نے بھی اس موقع پر ہر مسئلہ کو اپنے اپنے جامع خیالات پیش کئے اور اس موقع پر اردو زبان کے مسائل کو قومی اور سیاسی سطح پر اجاگر کرنے دونوں قائدین نے اس بات کی یقین دہانی کروائی کے اردو اساتذہ کے مسائل کو اولین ترجیح دئے ۔ ان کو حل کرنے پر ممکنہ کوشش کی جائے گی ۔ اردو زبان کی ترقی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے