اردو یونیورسٹی میں فیشن ڈیزائننگ کورسس کا آغاز

   

حیدرآباد ۔6 ۔ اکتوبر (سیاست نیوز) مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی میں سمانا انسٹی ٹیوٹ کے اشتراک سے فیشن ڈیزائننگ کورسس کا آغاز کیا گیا ہے ۔ فیشن ڈیزائننگ کو عمومی طور پر ماڈلنگ کے پیشہ سے وابستہ کیا جاتا ہے۔ حالانکہ یہ دونوں شعبہ جات مختلف ہیں۔ محترمہ سمانا حسینی موسوی چیر پرسن سمانا کالج آف ڈیزائن اسٹڈی نے اردو یونیورسٹی میں فیشن ڈیزائننگ کورسس کے افتتاح کے موقع پر خطاب کیا ۔ انہوں نے کہا کہ فیشن ڈیزائننگ میں ملبوسات کی تیاری اور اس سے مربوط ہنر سکھائے جاتے ہیں۔ لڑکیوں کیلئے یہ کورسس انہیں بااختیار بنانے میں معاون ثابت ہوں گے ۔ یہ کورسس لڑکیوں کے کیریئر کو بہتر بنانے میں مددگار ثابت ہوگا۔ فیشن ڈیزائننگ اور انٹیریئر ڈیزائننگ میں ایک سمسٹر پر مشتمل سرٹیفکٹ کورس اور دو سمسٹر پر مشتمل ڈپلوما کورس فراہم کئے جائیں گے۔ وائس چانسلر پروفیسر سید عین الحسن نے کورسس کا افتتاح کیا۔ انہوں نے کمپیوٹرائزڈ ایمبرائیڈری ، سلائی مشین ، رنگ ریزی اور دیگر مشینوں کا معائنہ کیا۔ ڈپلوما کامیاب طلبہ پوسٹ گریجویٹ طلبہ سے بہتر آمدنی حاصل کر رہے ہیں۔ وائس چانسلر نے امید ظاہر کی کہ نئے کورسس سے طالبات استفادہ کریں گی۔ر