اردو یونیورسٹی میں یوم آزاد تقاریب

   

حیدرآباد ۔4 ۔ نومبر (سیاست نیوز) مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی میں 7 نومبر کو مولانا ابوالکلام آزاد کی یوم پیدائش اور قومی یوم تعلیم تقاریب کا انعقاد عمل میں آئیگا ۔ 11 بجے دن مانو ماڈل اسکول وٹے پلی میں تقاریب کا آغاز ہوگا ۔ صدارت وائس چانسلر پروفیسر سید عین الحسن کرینگے ۔ ممتاز ادیب اور کالم نگار ڈاکٹر اودیش رانی باوا مہمان خصوصی ہونگی۔ ڈاکٹر اشتیاق احمد رجسٹرار مہمان اعزازی ہونگے۔ طلبہ رنگا رنگ پروگرام پیش کریں گے۔ اسی دن سی پی ڈی یو ایم ٹی آڈیٹوریم میں تحریری مقابلے ہونگے۔ مرکز مطالعات اردو ثقافت میں کتابوں کی نمائش اور مولانا آزاد کی نادر تصاویر نمائش کا اہتمام کیا جائے گا ۔ اسٹاف کے بچوں کے ثقافتی پروگرام 8 نومبر کو ہوں گے۔ 9 نومبر کو کوئز مقابلے ہوں گے جبکہ 10 نومبر کو آزاد واک کا اہتمام کیا جائے گا جو اوپن ایر تھیٹر سے یونیورسٹی مین گیٹ تک رہے گی۔ر