اساتذہ کا ملک کی تعمیر میں اہم رول : صدرجمہوریہ کووند

,

   

ٹیچرس کی حقیقی کامیابی طلبہ کو اچھا انسان بنانا ہے ، قومی اساتذہ ایوارڈ تقریب سے خطاب

نئی دہلی۔ صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند نے کہا کہ اساتذہ ہی ملک کی تعمیر کرنے والے ہیں جو شہریوں کی ترقی کرنے کے لئے ان کی کردارسازی کی مضبوط بنیاد ہمارے بچوں میں ڈالتے ہیں۔مسٹر کووند نے قومی اساتذہ ایوارڈ کی ورچوؤل تقریب سے اپنے خطاب میں ہفتے کو کہا کہ اساتذہ کی حقیقی کامیابی طلبہ کو اچھا انسان بنانا ہے جو عقلی طورپر سوچنے کی قابلیت اور کام کرنے کے اہل ہوں،جن میں ہمدردی ، ہمت اور دانشمندی ، تخلیقی صلاحیت ، سائنسی سوچ اور اخلاقی اقدارکے تال میل کے قابل ہوں۔انہوں نے اساتذہ کے پرعزم ،تعاون اور فضیلت کے تئیں اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ اچھی کلاس روم اور آلات سے آراستہ اسکول نہیں بنتا ہے بلکہ اساتذہ کے عزم اور قربانی سے اس کی تعمیر ہوتی ہے ۔اس تقریب میں ملک کی مختلف ریاستوں اور مرکز کے انتظام علاقوں کے 47 اساتذہ کو اعزاز سے نوازا گیا جن میں 18 خاتون اساتذہ ہیں اور دو دویانگ زمرے کے ٹیچر ہیں۔مسٹر کووند نے کہا ، ‘‘مجھے سب سے زیادہ خوشی اس بات کی ہے کہ آج نوازے گئے 47 اساتذہ میں سے 18 خواتین ہیں ، یعنی ان سبھی نے تقریباً 40 فیصد مقام حاصل کیا ہے ۔’’ انہوں نے کہا کہ خواتین نے تعلیم کے میدان میں ہمیشہ اہم کردار ادا کیا ہے ۔صدر جمہوریہ نے کہا ، ‘‘آپ سبھی اعزازسے نوازے گئے معزز اساتذہ کو مبارکباد اور نیک خواہشات ۔ آپ سبھی کو یہ اعزاز دیتے ہوئے مجھے دلی خوشی ہورہی ہے ۔