اسد الدین اویسی اترپردیش میں ، حیدرآباد میں پتلا نذرآتش

   

: چارمینار کے دامن میں :
صدر حیدرآباد ضلع کانگریس خالد سیف اللہ کی قیادت میں احتجاج
بی جے پی کی بی ٹیم کے الزام کی پرواہ کئے بغیر ملک کے کونے کونے میں اپنی طاقت کو وسعت دینے
اسد الدین کے دورے ، گھر میں کمزور پڑرہی ہے رکن پارلیمان کی گرفت

حیدرآباد : 23 نومبر ( سیاست نیوز) پرانے شہر حیدرآباد میں صدر ڈی سی سی خالد سیف اللہ کے احتجاج اور صدر مجلس کا پتلا نذرآتش کرنے کا اقدام سے شہر کے ماحول تبدیلی کا اشارہ دے رہا ہے ۔ نقیب ملت کے سیاسی گڑھ میں نوجوان قائد کا احتجاج حیدرآباد میں تبدیلی کا نقیب ثابت ہوسکتا ہے ؟ ۔ اس احتجاج کے بعد حیدرآباد بالخصوص پرانے شہر کی عوام میں تبدیلی کا رجحان پیدا ہوگیا ہے ، چونکہ پرانے شہر کے مختلف شعبہ حیات سے تعلق رکھنے والی عوام کا خیال نتائج پیش کرنے لگا ہے ۔ صدر ڈسٹرکٹ کانگریس کمیٹی حیدرآباد جناب خالد سیف اللہ کی جانب سے کئے گئے احتجاج نے شہر کے سیاسی ماحول کو ہی بدل دیا ہے ۔ قومی سطح پر سی جے پی کے احتجاج نے جہاں مرکز کے سیاسی غرور کو جھکا دیا تو وہیں سی جے پی نے ایک ماحول کو پیدا کردیا ۔ اسی بنچ پر اب حیدرآبادی عوام اپنے مستقبل کے تعلق سے خود فیصلہ کرنے کی سونچ رکھتے ہیں ۔شاید ایسا پہلی مرتبہ ہوا ہے کہ پرانے شہر کی عوام اب مقامی جماعت سے بیزارگی کا اظہار کرنے لگے ہیں، جس کے سبب مجلس کی گرفت کمزور پڑھتی دکھائی دے رہی ہے ۔ سابق میں صدر مجلس کو پولیس کیجانب سے پیٹنے اور صدر مجلس کے علاوہ قائد مقننہ کو جیل منتقل کرنے کے واقعہ پر ایسا عوامی رجحان سامنے نہیں آیا جس کی توقع کی گئی تھی لیکن اب موجودہ حالات میں عوام اپنے خیالات کا اظہار کرنے لگے ہیں ۔ صدر ڈی سی سی کے احتجاج کے بعد جب پرانے شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کرتے ہوئے عوام سے جب ان کی رائے حاصل کی گئی تو کچھ اس طرح کے تاثرات سامنے آئے ۔ چارمینار کے دامن میں مختلف شعبہ حیات سے تعلق رکھنے والے شہریو ں سے بات چیت کی گئی تو عوام نے اپنی رائے پیش کی جبکہ سابق میں کوئی شہری بھی مجلس کے خلاف اپنی رائے پیش نہیں کرتا تھا لیکن اب عوام بولنے لگے ہیں جو تبدیلی کا سیاسی پہلو ثابت ہورہا ہے ۔ ایک شہری نے چارمینار کے قریبی علاقہ سے تعلق رکھتا ہے کہا کہ موجودہ ریاستی حکومت کی ناکامیوں کو مقامی قیادت پردہ پوشی کررہی ہے ۔ اقلیتی مفادات کے حق میں آواز بلند کرنے اور مسلمانوں کے مسائل پر حکومتو ں کو جھکانے کے دعویدار اب حکومت کی اقلیتو ں کو نظر انداز کرنے کی پالیسی پر خاموش ہیں ۔ ایسا ظاہر ہوتاہے کہ اپنے ذاتی مفادات کیلئے مجلس کی قیادت نے اقلیتوں کے مفادات کو نظرانداز کردیا ۔ حکومت نے کے جی تا پی جی ، اوورسیز اسکالرشپس کے علاوہ فلاح و بہبود کے معاملہ میں بھی اقلیتو ں کو مکمل نظرانداز کردیا ہے لیکن مجلس پھر بھی خاموش ہے ۔ چارمینار تا پتھر گٹی علاقہ میں ٹھیلہ بنڈی کا کاروبار کرنے والے ایک تاجر کا کہنا ہے کہ مجلس کے اقدامات سے ایسا ظاہر ہوتا ہے کہ وہ خود پرانے شہر سے بیزار ہوگئے ہیں چونکہ مجلس اور صدر مجلس کی ساری توجہ شمالی ہند کی ریاستوں پر مرکوز ہے اور وہ اپنی ساری توانائی اترپردیش کے علاقوں میں صرف کررہے ہیں ۔ ع ( سلسلہ صفحہ 2 پر )