اسرائلی وزیر کا ٹوئٹر کو ’جنگی پلیٹ فارم‘ کے طور پراستعمال

   

یروشلم : روزانہ کی بنیاد پر اسرائیلی وزیر برائے قومی سلامتی ایتمار بن گویر سماجی رابطوں کے پلیٹ فارم ”ٹویٹر” کا استعمال کرتے ہوئے ویب سائٹ کے تشدد مخالف قوانین کو خاطر میں لائے بغیر فلسطینیوں کے محاصرے اور ہراساں کیے جانے کا اظہار کرتے ہوئے اپنے فیصلوں کو ٹویٹ کرتے ہیں۔بن گویر اصل میں ایک وکیل ہیں اور اسرائیل میں ایک انتہائی دائیں بازو کے سیاست دان اور ”یہودی پاور” پارٹی کے رہنما ہیں۔ وہ 2021 میں پہلی بار کنیسٹ کے لیے منتخب ہوئے تھے، جب کہ انھوں نے آخری بار اپنا پہلا وزارتی قلمدان 2022 میں بنجمن نیتن یاہو کی حکومت سنھبالا جس میں وہ قومی سلامتی کے وزیر کے عہدے پر فائز ہیں۔بن گویر اپنے ٹویٹر پیج کو خود ہی چلاتے ہیں اور اپنے تکنیکی دفتر کو اس کا انتظام کرنے کی اجازت نہیں دیتے۔ وہ اس پر متنوع مواد کے ساتھ ٹویٹ کرتے ہیں۔ان ٹویٹس میں حکومت کے فیصلوں کے اور اپنے عہدے کے دائرہ کار میں آنے والی تفصیلات شیئر کرتے ہیں۔ وہ اس پر دھمکیاں دیتے ہیں۔ وہ اپنی زبان اور عمل دونوں سے آئے روز فلسطینیوں کو نشانہ بنا رہے ہیں۔