اسرائیلی فوجیوں کی فائرنگ ایک فلسطینی نوجوان جاں بحق

   

یروشلم : مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر نابلس میں اسرائیلی فوجیوں کی فائرنگ کے نتیجہ میں ایک فلسطینی نوجوان جاں بحق ہوگیا ہے۔فلسطینی وزارت صحت کی طرف سے جاری کردہ تحریری بیان میں بتایا گیا کہ ایک16سال کے لڑکے کے سر پر شدید چوٹ آئی تھی جس کے نتیجے میں وہ جانبر نہ ہوسکا۔عینی شاہدین کے مطابق اسرائیلی فوجیوں اور فلسطینیوں کے درمیان نابلس شہر میں جھڑپیںہوئی ہیں۔اسرائیلی فوجیوں نے نابلس شہر میںغیر قانونی یہودی آباد کاروں کے علاقے میں محفوظ داخلے کو یقینی بنانے کے لیے چھاپہ مارا او جس پرفلسطینیوں نے انہیں روکنے کی کوشش کی۔فلسطین کی ہلال احمر تنظیم نے اعلان کیا کہ نابلس میں اسرائیلی فوجیوں اور فلسطینیوں کے درمیان ہونے والے واقعات میں 100 افراد زخمی ہوئے۔