لندن : یورپی یونین کے خارجہ امور اور سلامتی کی پالیسی کے اعلیٰ نمائندے جوزف بوریل نے یہ پیغام دیا کہ غزہ میں انسانی ہمدردی کی بنیاد پر توقف کے بعد اسرائیل کے حملے دوبارہ شروع کرنے کے حوالے سے اس کیلیے بین الاقوامی انسانی قانون کی تعمیل کرنا لازمی ہے۔بوریل نے ایکس اکاؤنٹ پر اپنے بیان میں غزہ میں اسرائیل کے حملے دوبارہ شروع ہونے اور شہریوں کی ہلاکتوں میں اضافے کے حوالے سے کہا کہ یہاں یہ اہم ہے کہ اسرائیل اپنے دفاع کے حق کو کس طرح استعمال کرتا ہے ، یہ ضروری ہے کہ اسرائیل بین الاقوامی انسانی اور جنگی قانون کا احترام کرے، یہ نہ صرف ایک اخلاقی ذمہ داری ہے بلکہ ایک قانونی ذمہ داری بھی ہے۔بوریل نے کہا کہ انسانی وقوف جاری رکھا جانا چاہئے،اس کے ساتھ ہمیں پوری فلسطینی سرزمین کے لیے ایک جامع سیاسی حل کے لیے کام کرنا چاہیے.