یو اے ای کو فروخت کئے جائیں گے : ٹرمپ
٭ صدر امریکہ ڈونالڈ ٹرمپ نے آج ایک اہم بیان دیتے ہوئے کہا کہ ’’اسرائیل کی جانب سے اعتراضات کے باوجود انہیں F-35 لڑاکا طیارے یو اے ای کو فروخت کرنے میں کوئی مسئلہ نہیں ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس سودے سے امریکہ میں پرکشش روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔ ٹرمپ نے کہا کہ وزیراعظم اسرائیل بنجامن نیتن یاہو نے گزشتہ ماہ F-35 لڑاکا طیارے یو اے ای کو فروخت کرنے پر یہ کہہ کر اعتراض کیا تھا کہ وہ (یاہو)خطہ میں اسرائیل کی برتری برقرار رکھنا چاہتے ہیں۔ ‘‘