اسمبلی اجلاس میں آدیتیہ ٹھاکرے بنے شنڈے گروپ کا’نشانہ‘

   

ممبئی : آج یہاں مہاراشٹر اسمبلی اجلاس میں آدیتیہ ٹھاکرے کوشندے گروپ نے نشانہ بناتے ہوئے اُن کے خلاف نعرے بازی کی جبکہ آدتیہ ٹھاکرے نے واضح طور پر کہا کہ شندے گروپ کے اراکین یہ سب وزیر بننے کے لیے کررہے ہیں اور اس لیے نعرے بازی کررہے ہیں `ج پہلی۔بار شندے گروپ کے ایم ایل ایز نے شیوسینا لیڈر آدتیہ ٹھاکرے کو براہ راست نشانہ بنایا، ان کے خلاف نعرے لگائے ۔ قانون ساز اجلاس کے آج آخری دن شیوسینا کے باغی ایم ایل ایز نے شیوسینا لیڈر اور یووا سینا کے سربراہ آدتیہ ٹھاکرے کو براہ راست نشانہ بنایا۔ شندے گروپ کے ایم ایل ایز نے نعرے لگائے ، جس میں ایک بینر آویزاں کیا گیا جس میں آدتیہ ٹھاکرے کا گھوڑے پر الٹا کریکچر دکھایا گیا تھا۔ شندے گروپ نے بار بار کہا کہ ہم ماتوشری اور ٹھاکرے خاندان پر تنقید نہیں کریں گے ، تاہم گزشتہ دو دنوں سے شندے گروپ نے ماتوشری اور ٹھاکرے خاندان کو نشانہ بنایا ہے ۔ یہ پیشین گوئی کی گئی تھی کہ قانون ساز اجلاس میں شیوسینا اور مہا وکاس اگھاڑی کے درمیان تصادم ہونے کا امکان ہے ۔ قانون ساز اجلاس شروع ہونے کے بعد مہاویکاس اگھاڑی نے شندے گروپ کے خلاف زبردست نعرے بازی کی۔ اس کے بعد بدھ سے شندے گروپ نے مہا وکاس اگھاڑی اور خاص طور پر شیوسینا کے خلاف بھی نعرے بازی شروع کردی ہے ، بدھ کو شندے گروپ کے ایم ایل اے مہیش شندے اور این سی پی کے امول مٹکری کے درمیان جھگڑا ہوا۔