نئی دہلی۔گجرات انتظامیہ نے 900سرکاری عہدیداروں کا اسمبلی انتخابات سے عین قبل تبادلہ کردیا او ریہ اقدام الیکشن کمیشن کی جانب سے نکالے جانے کے بعد اٹھایاگیاہے‘ مگر 51مزید جس میں چھ ائی پی ایس عہدیدارن شامل ہیں ان پر تبادلہ نہیں ہوا ہے‘ ذرائع نے اس بات کی جانکاری دی ہے۔
ذرائع نے بتایاکہ اب اس انتخابی ادارے نے ریاست کے چیف سکریٹری سے استفسار کیاہے کہ ماباقی عہدیداروں کے اپنے ”متعلقہ ہیڈکوارٹرس“ کو واپسی یقینی بنائیں اور جمعرات4بجے شام تک ایک تعمیل پر مشتمل رپورٹ پیش کریں۔
جن 51عہدیداروں کااب تک تبادلہ نہیں ہوا ہے جس میں چھ ائی پی ایس افیسر ایڈیشنل کمشنر آف پولیس پرمویر سنہا(کرائم احمد آباد شہر) او راے جی چوہان(ٹریفک‘ احمد آبادشہر) اور ڈپٹی کمشنر آف پولیس ہرشد پٹیل(کنٹرول روم‘ احمد آباد شہر)مکیش پٹیل(زون۔IVاحمد آباد شہر)’بھکتی ٹھاکر(ٹریفک‘ احمد آباد شہر) اور روپال سولنکی(کرائم سورت شہر) کے نام شامل ہیں۔
ذرائع نے نشاندہی کی ہے کہ تبادلہ کئے گئے 900افسران میں مختلف گریڈس او رخدمات کے عہدیداران شامل ہیں۔گجرات حکومت کے عہدیداروں کی جانب سے اسمبلی انتخابات سے قبل عہدیداروں کے تبادلے اور تقرری سے متعلق تعمیل رپورٹ بھیجنے میں ناکامی پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے الیکشن کمیشن نے ریاست کے چیف سکریٹری اور ڈی جی پی سے رپورٹ طلب کی تھی۔
ایک مکتوب کے حوالے سے الیکشن کمیشن نے پچھلے جمعہ گجرات چیف سکریٹری پر شدید برہمی کا اظہار کیاتھا۔
ذرائع نے بتایاکہ یاددہانی کے باوجود چیف سکریٹری اور ڈائرکٹر جنرل آف پولیس بعض عہدیداروں کے تبادلے اورتقرر کے متعلق تعمیل پر مشتمل رپورٹ بھیجنے میں ناکام رہے ہیں۔
ایک ذرائع نے مکتوب کے حوالے سے بتایاکہ تعمیلی رپورٹ میں ناکامی پر حالات کی وضاحت کرنے کا استفسار بھی کیاگیاہے۔ عہدیداروں کے تبادلہ اورتعیناتی کے متعلق مکتوبات ہماچل پردیش اور گجرات کو روانہ کئے گئے ہیں۔
جبکہ ہماچل پردیش میں 12 نومبر کے روز رائے دہی مقرر ہے اور گجرات اسمبلی انتخابات کی تاریخ کا اب تک اعلان نہیں کیاگیاہے۔
ریاست کے اسمبلی اور لوک سبھا انتخابات سے قبل عہدیداروں کے تبادلہ او رتعیناتی الیکشن کمیشن کا معمول ہے۔