حیدرآباد: تلنگانہ اسمبلی کے سکریٹری ڈاکٹر نرسمہا چاریلو کورونا سے متاثر ہوگئے ۔ صحت کی خرابی کے بعد ڈاکٹر کے مشورہ پر معائنہ کیا گیا جو پازیٹیو رہا۔ نرسمہا چاریلو کو نمس میں شریک کیا گیا جہاں ڈاکٹرس کی ٹیم ان کا علاج کر رہی ہے۔ سکریٹری لیجسلیچر نے حالیہ دنوں میں ملاقات کرنے والے افراد سے اپنا ٹسٹ کرانے کی خواہش کی ۔