اسٹالن حد بندی کے تنازعہ پرمودی سے ملاقات کے خواہاں

   

چینائی: چیف منسٹر تمل ناڈو ایم کے اسٹالن نے آج وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کی درخواست کی تاکہ حد بندی تنازعہ پر مختلف پارٹیوں کے ایم پیز کیساتھ میمورنڈم پیش کیا جائے۔ اسٹالن نے 22 مارچ کو پہلی جوائنٹ ایکشن کونسل کی میٹنگ میں منظورہ قراردادوں پر مبنی مودی کو 27 مارچ کو لکھے گئے خط کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ وہ اس اہم مسئلہ پر وزیراعظم سے ملاقات کریں گے۔