اسٹاک مارکیٹ میںتیزی کا سلسلہ جاری

   

ممبئی: عالمی منڈی میں ملے جلے رجحان کے درمیان ریلائنس انڈسٹریز سے جیو فائنانشل کے ڈی مرجر کی وجہ سے آئی ٹی سی، ماروتی، ایس بی آئی اور ریلائنس سمیت 22 کمپنیوں میں خریداری کی بدولت اسٹاک مارکیٹ آج پھر ریکارڈ بلندی پر بند ہوئی۔بی ایس ای کا 30 شیئروں والا حساس انڈیکس سینسیکس 474.46 پوائنٹس بڑھ کر 67,571.90 پوائنٹس اور نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) نفٹی 146 پوائنٹس بڑھ کر 19,979.15 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔ اسی طرح بی ایس ای مڈ کیپ 0.05 فیصد بڑھ کر 29,623.67 پوائنٹس اور اسمال کیپ 0.19 فیصد کی تیزی لیکر 34,101.53 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔