حیدرآباد ۔ 8 ۔ جنوری : ( سیاست نیوز) : شہر حیدرآباد میں اسپیشل پولیس آفیسرس ( ایس بی او ) کی جائیدادوں پر تقررات کے لیے نوٹیفیکیشن جاری کیا گیا ہے ۔ حیدرآباد سٹی پولیس کمشنریٹ کے حدود میں 191 جائیدادوں پر بھرتی کے لیے سٹی اے آر ہیڈکوارٹرس کے عہدیداروں نے درخواستیں طلب کی ہیں ۔ ان جائیدادوں پر جو عارضی طور پر تقرر کئے جائیں گے ۔ سابقہ فوجیوں ، سابقہ پیرا ملٹری فوجیوں اور ریٹائرڈ عملہ سے تقرر عمل میں لایا جائے گا اور ان تقررات میں تلنگانہ سے وابستہ افراد کو اولین ترجیح دی جائے گی ۔ یکم جنوری 2025 تک 58 سال سے کم عمر والے افراد اور 2 سال قبل وظیفہ پر سبکدوش ہونے والے افراد اہل ہوں گے ۔ اور عمر کی حد تقرر کے لیے 61 سال رکھی گئی ہے ۔ تقرر ہونے والے ایس پی اوز کو ماہانہ 26 ہزار روپئے تنخواہ دی جائے گی ۔ اس کے علاوہ انہیں چھٹیاں نہیں رہیں گی اور کام کے دن کا ہی حساب رکھا جائے گا ۔ خواہش مند افراد 25 جنوری شام 5 بجے تک راست طور پر سٹی اے آر ہیڈ کوارٹر میں درخواست داخل کرسکتے ہیں ۔ع