اسپین میں 5تا 11 سال کے بچوں کو ویکسین لگائی جائے گی

   

برسلز : اسپین پبلک ہیلتھ کمیشن نے کہا ہے کہ 5 سے 11 سال کی عمر کے بچوں کو کورونا ویکسین لگائی جائے گی۔اسپینی وزیر صحت کیرولینا ڈاریاس نے نشاندہی کی ہے کہ ہرصوبہ بارہ سال سے کم عمر کے بچوں کی ویکسینیشن لگوانے کے لیے طریقہ کار وضع کرے۔برسلز میں یورپی یونین کے وزرائے صحت کے اجلاس میں شرکت کے بعد اسپینی وزیر صحت پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیرولینا ڈاریاس نے کہاہیکہ 13 دسمبر کو ویکسینیشن کی دستیابی کے بعد اس عمل کا آغاز کیاجائے گا۔ انھوں نے کہاکہ حکومت اسکولوں میں ویکسی نیشن کے حق میں ہے, اس حوالے سے صوبوں کو طریقہ کار وضع کرناہے۔دوسری جانب بارسلونا مرکز میں کورونا ویکسینشن پاس کے خلاف 13 سو سے زائد افراد نے مظاہرہ کیا۔مظاہرے کا آغاز پلاسہ کاتالونیا سیہوا اور احتتام پلاسہ سانت خائمے میں ہوا۔ مظاہرین کا موقف تھا کہ یہ وبائی بیماری نہیں بلکہ آمریت ہے ہم اس سے ڈرنے والے نہیں ہیں۔