اسپین کا اسرائیلی جہاز کو لنگر انداز کرنے سے انکار

   

میڈرڈ : اسپین نے ہندوستان سے 27 ٹن دھماکہ خیز مواد لے کر اسرائیل جانے والے بحری جہاز کو اپنی بندرگاہ پر لنگر انداز ہونے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا۔ ہسپانوی ٹرانسپورٹ کے وزیر کے مطابق ڈنمارک کے جھنڈے والا جہاز 27 ٹن دھماکہ خیز مواد ہندوستان کے چنئی بندر گاہ سے اسرائیل کی بندرگاہ حیفہ لے جا رہا تھا۔ ہسپانوی وزیر خارجہ جوز مینوئل کا کہنا ہے کہ اسپین اسرائیل کیلیے ہتھیاروں سے لدے بحری جہازوں کو اپنی بندرگاہوں پر بلانے کی اجازت نہیں دے گا۔ اسپین کا اقدام جنگ میں حصہ نہ بننے کیلئے اسرائیل کو ہتھیار برآمد نہ کرنے کے لائسنس نہ دینے کے سرکاری فیصلے کے مطابق ہے۔ مشرق وسطیٰ کو مزید ہتھیاروں کی ضرورت نہیں، امن کی ضرورت ہے۔