حیدرآباد ۔ 24 ستمبر (ایجنسیز ) اسپین کے بادشاہ کنگ فیلائپ ششم 28 ستمبر چہارشنبہ کو زارا گوزا میں ورلڈ نیوز میڈیا کانگریس میں شرکت کریں گے۔ کنگ، گولڈن پین آف فریڈم 2022ء تقریب کے دوران تقریر کریں گے، جس میں وانیفرا کا اعلیٰ ترین اعزاز کسی ایک فرد یا تنظیم کو دفاع میں ان کے نمایاں خدمات اور آزادی صحافت کو فروغ دینے میں ان کی گرانقدر خدمات کیلئے دیا جائے گا۔