حیدرآباد۔یکم اکتوبر (سیاست نیوز) کامن ویلتھ پارلیمنٹری اسوسی ایشن کے تحت اسٹڈی ٹور میں شامل تلنگانہ کے وفد کا جرمنی کے دارالحکومت برلن میں شاندار استقبال کیا گیا۔ اسپیکر تلنگانہ قانون ساز اسمبلی جی پرساد کمار ، صدرنشین قانون ساز کونسل جی سکھیندر ریڈی ، ڈپٹی چیرمین بنڈا پرکاش کمار کا برلن میں تلنگانہ سے تعلق رکھنے والے طلبہ اور دیگر باشندوں نے استقبال کیا۔ اسٹڈی ٹور کے تحت تلنگانہ کا وفد جرمنی کے شہر برلن پہنچا۔ جرمنی میں پارلیمانی نظام ، مقننہ کے ارکان کی کارکردگی ، جمہوری نظام تک عمل آوری اور پارلیمانی اداروں کی کارکردگی کا جائزہ لیا جائے گا ۔ تلنگانہ کے وفد کی جرمنی کے سرکردہ سیاسی قائدین سے ملاقات ہوگی اور وہ حکومت کے اہم ذمہ داروں سے بھی ملاقات کریں گے۔ برلن میں مقیم این آر آئیز اور تلنگانہ کے طلبہ نے اسپیکر اور صدر نشین کونسل کا استقبال کیا اور انہیں تہنیت پیش کی۔1/k/m/b