اسپیکر اسمبلی تیسری مرتبہ کورونا سے متاثر

   

حیدرآباد۔/17 اگسٹ، ( سیاست نیوز) اسپیکر قانون ساز اسمبلی پوچارم سرینواس ریڈی تیسری مرتبہ کورونا سے متاثر ہوئے ہیں۔ سردی اور بخار کی شکایت پر بانسواڑہ میں ان کا کورونا ٹسٹ کرایا گیا جو مثبت رہا۔ کورونا کے آغاز کے بعد سے سرینواس ریڈی دو مرتبہ متاثر ہوچکے ہیں اور یہ تیسری مرتبہ ہے۔ ڈاکٹرس نے انہیں آئسولیشن میں علاج کا مشورہ دیا ہے۔ اسپیکر نے حالیہ دنوں میں کئی عوامی تقاریب میں شرکت کی تھی اور اندیشہ ہے کہ عوامی پروگراموں میں وہ کورونا وائرس کا شکار ہوئے۔ سرینواس ریڈی نے حالیہ دنوں میں ان سے ملاقات کرنے والے افراد کو احتیاطی طور پر ٹسٹ کا مشورہ دیا ہے۔ ر