نئی دہلی۔ دہلی کیپٹلز کے ہندوستانی بیٹرس جیسے پرتھوی شا، سرفراز خان، اور یش دھول کو آئی پی ایل 2023 میں فاسٹ بولروںکا مقابلہ کرنے کے لئے جدوجہد کرنا پڑرہا ہے ۔کپتان ڈیوڈ وارنر نے کہا کہ نوجوانوں کو اپنا اسکور کرنے کا راستہ تلاش کرنا ہوگا۔ اعلیٰ معیار کے فاسٹ بولروںکے خلاف بات قابل فہم ہے ۔جمعرات کو سرفراز اور دھول ارون جیٹلی اسٹیڈیم میں کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے خلاف میچ میں بلے سے بڑے رنز حاصل کرنے میں ناکامی اور فاسٹ بولروںکے خلاف ان کے مسائل منظر عام پر آئے ہیں۔ دوسری طرف شا کو ایک متاثر کن کھلاڑی کے طور پر لایا گیا لیکن لیگ اسپنر ورون چکرا ورتھی کے خلاف آوٹ ہونے پہلے وہ صرف 13 رنز بنا سکے۔ اس ضمن میں وارنر نے کہا ہمارے پاس واقعی بہت زیادہ بہانے نہیں ہے کیونکہ آپ کو اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرنا ہے، اور میں لوگوں کو یہ نہیں بتا سکتا کہ کس طرح بیٹنگ کرنی ہے۔ آپ کو حقیقت میں اس پرکام کرنا ہوگا۔ اگر آپ کو بولنگ کا سامنا کرنا ہے تو وہ لوگ جو 150کلومیٹر فی گھنٹہ پر بولنگ کرتے ہیں تو آپ کے پاس اسکور کرنے کے لیے تکنیک اور طریقہ ہونا ضروری ہے اور آپ کو اسکور کرنے کا راستہ تلاش کرنا ہوگا۔کولکتہ کے خلاف 128 رنزکا تعاقب کرتے ہوئے سیزن کی اپنی پہلی جیت حاصل کرنے اور پانچ گیمز میں ہارنے کا سلسلہ ختم کرنے کے لیے، وارنر نے پاور پلے میں 25 گیندوں پر 45 رنز بنا کر اپنے ونٹیج جارحانہ جھلک دکھائی۔ وہ 41 گیندوں پر 57 رنز بنائے ، جو ان کا ٹورنمنٹ کا چوتھا پچاس سے زیادہ کا اسکور تھا۔