ایک ویڈیو سوشیل میڈیاپر تیزی کے ساتھ وائیرل ہورہا ہے جس میں ایک کشمیری عورت نہایت درد بھر ے اندازمیں دنیاسے مخاطب ہوکر کہہ رہی ہے کہ دنیا مشکل حالات میں کشمیری عوام کے ساتھ کھڑی ہوئی نہیں ہے اور لوگ ان کی بے بسی اور مجبوری کا فائدہ اٹھارہی ہے۔
مذکورہ نامعلوم عورت نے مبینہ طور پر کہاکہ بی جے پی اور اس کی محاذی تنظیموں کی نظر کشمیر کی خوبصورت لڑکیوں پر ہیں۔ درد بھر لب ولہجے میں مذکورہ عورت نے دنیا ئے عالم کے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ کشمیر او رکشمیری عوام کی مدد کریں۔
انہوں نے ان اور ہندو ا ور سکھ بھائیو ں کا بھی شکریہ ادا کیاجنھوں نے کشمیری عوام کے ساتھ اپنا دست تعاون بڑھایا۔
اور کہاکہ کشمیر ایک ایسے دوراہے پر آکر کھڑا ہے جہاں پر ہندوستان حکومت کا مبینہ اصلی چہر ہ عوام کے سامنے آگیاہے۔
ان کا کہنا ہے کہ بی جے پی کے لوگوں کی نظر کشمیری بیٹیوں اور قیمتی اراضی پر ہے مگر ”ہم اپنی جان دیدیں گے‘ کشمیری بیٹیوں کی عصمتو ں کی حفاظت کریں گے“۔
پیش ہے ویڈیو ضرور دیکھیں