اضلاع میں آج گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

   

حیدرآباد۔ 15 مئی (سیاست نیوز) ڈائرکٹر محکمہ موسمیات کے ڈاکٹر ناگارتنا نے بتایا کہ 16 مئی کو تلنگانہ کے اضلاع کومرابھیم آصف آباد، منچریال، پداپلی، کھمم، نلگنڈہ، سوریاپیٹ، محبوب آباد، ورنگل، ہنمکنڈہ، رنگاریڈی، میڑچل و دیگر میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے اور 40 تا 50 کیلو میٹر فی گھنٹہ رفتار سے ہوائیں چلنے کا بھی امکان ہے۔ حیدرآباد اور پڑوسی علاقوں میں مطلع ابرآلود رہے گا۔