اضلاع میں درجہ حرارت معمول سے نیچے ہوگیا

   

حیدرآباد 24 اکتوبر (یو این آئی ) تلنگانہ میں موسم سرما نے دستک دی ہے ۔ سردہوائیں چل رہی ہیں۔ کئی اضلاع میں رات کا درجہ حرارت معمول سے نیچے پہنچ گیا ۔ ریاست کے بیشتر حصوں میں صبح کے وقت کہر دیکھی جارہی ہے جس کی وجہ سے اقل ترین درجہ حرارت میں کمی واقع ہوئی ہے ۔ہنمکنڈہ میں اقل ترین درجہ حرارت 19.5 ڈگری ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے کم ہے ۔ عادل آباد میں درجہ حرارت میں 1.8 ڈگری کی گراوٹ ہوئی ہے ۔ضلع میں درجہ حرارت 17.2 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔ راماگنڈم، میدک اور ہنمکنڈہ میں دن کے درجہ حرارت میں کمی آئی ہے ۔ کھمم میںاعظم ترین درجہ حرارت 35.2 ڈگری رہا جو معمول سے 3.3 ڈگری زیادہ ہے۔حیدرآباد، بھدراچلم اور عادل آباد میں بھی معمول سے قدرے زیادہ درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا۔ محکمہ موسمیات کے حکام کا کہنا ہے کہ آنے والے دنوں میں سردی کی شدت میں اضافہ کا امکان ہے ۔