اضلاع کی تعداد کو کم کرنے کی تجویز کی مخالفت : بی ونود کمار

   

حیدرآباد ۔ 8 ۔ فروری : ( سیاست نیوز) : بی آر ایس کے سینئیر قائد بی ونود کمار نے کہا کہ اگر حکومت 13 فروری کو نلگنڈہ میں پارٹی کے جلسہ عام کی اجازت دینے سے انکار کرے تو وہ عدالت سے رجوع ہوں گے ۔ کل یہاں تلنگانہ بھون میں ایک پریس کانفرنس سے مخاطب کرتے ہوئے ونود کمار نے ریاست میں اضلاع کی تعداد کو کم کرنے حکومت کی تجویز کی مخالفت کی ۔ انہوں نے کہا کہ اضلاع کی تشکیل جدید کئی مباحث منعقد کرتے ہوئے ایک بڑے عمل کے بعد کی گئی ۔ اگر اضلاع تبدیل کئے گئے تو اس سے تقررات کے عمل میں مشکلات ہونگی ۔