نئی دہلی : سپریم کورٹ نے آج ہدایت دی کہ 2 اطالوی مرینس کیخلاف ہندوستان میں جاری فوجداری کارروائی کو بند کردیا جائے۔ اِن مرینس پر فبروری 2012 ء میں کیرالا کے ساحل کے پاس دو مچھیروں کو ہلاک کردینے کا الزام عائد ہے۔ جسٹس اندرا بنرجی اور جسٹس ایم آر شاہ کی وکیشن بنچ نے دونوں اطالوی بحری عہدیداروں کیخلاف ایف آئی آر اور اس کے نتیجہ میں شروع کی گئی کارروائی کو کالعدم کردیا۔