اعظم خان کے ساتھ کھڑی سماج وادی پارٹی‘ سیاسی دشمنی کا لگایا الزام

,

   

لکھنو۔ مذکورہ سماج وادی پارٹی کے رکن پارلیمنٹ اعظم خان او ران کی فیملی کو عدالت میں خودسپردگی کے بعد رام پور کی جیل بھیجنے کے معاملے میں پارٹی ان کی حمایت میں آکر کھڑی ہوگئی ہے۔

سماج وادی پارٹی کے ریاستی صدر نریش اتم نے رپورٹرس سے کہاکہ اعظم خان کے خلاف کیس ریاست کی برسراقتدار بی جے پی کی سیاسی دشمنی کا نتیجہ ہے۔

اتم نے کہاکہ ”وہ قانون کی پاسداری رکھنے والے شہری ہیں جس کو عدلیہ پر پورا یقین ہے۔ یہی وجہہ ہے کہ وہ اور ان کے گھروالوں نے خودسپردگی اختیار کی تھی۔

ہمیں پورا یقین ہے کہ وہ سنوائی کے بعد جیت کے ساتھ باہر ائیں گے“۔مذکورہ سماج وادی پارٹی اعظم خان کے ساتھ اس وقت سے سے کھڑی ہے جب ان کے خلاف رام پور انتظامیہ نے مقدمہ درج کیاتھا۔

سماج وادی پارٹی کے بانی ملائم سنگھ یادو نے کچھ ماہ قبل ایک پریس کانفرنس کرتے ہوئے پارٹی ورکرس کو ہدایت دی تھی کہ وہ اعظم خان کی حمایت میں احتجاجی پروگرام منعقد کریں۔

درایں اثناء بی جے پی ترجمان چندرا موہن نے کہاکہ ”حکومت کے بدعنوانی کے متعلق زیر فیصد روداری کے نتیجے میں آج اعظم خان جیل میں ہیں“۔