اعظم خاں، اہلیہ اور فرزند عدالتی تحویل میں

,

   

بیٹے کے فرضی پیدائشی صداقتنامہ کے مقدمہ میں عدالت کا فیصلہ

لکھنؤ ۔ 26 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) سماج وادی پارٹی کے رکن پارلیمنٹ اعظم خاں، ان کی اہلیہ رکن اسمبلی تنزین فاطمہ اور فرزند عبداللہ اعظم ایم ایل اے کو عبداللہ کے جعلی پیدائشی صداقتنامہ کے مقدمہ میں عدالتی تحویل میں بھیج دیا گیا ہے۔ رام پور سپرنٹنڈنٹ پولیس سنتوش کمار مشرا نے بتایا کہ تینوں کو 2 مارچ تک عدالتی تحویل میں دیا گیا ہے۔ اترپردیش اسمبلی انتخابات کے موقع پر پرچہ نامزدگی کے ادخال میں عبداللہ اعظم خاں کے پیدائشی صداقتنامہ میں مبینہ طور پر غلط تاریخ پیدائش تحریر کی گئی تھی۔ اس سلسلہ میں عدالت میں مقدمہ چل رہا ہے۔ سماج وادی پارٹی نے اس کیلئے بالواسطہ بی جے پی پر الزام عائد کیا اور کہا کہ یہ سیاسی انتقام ہے۔ پارٹی نے کہا کہ اس کو عدالتی نظام پر پورا بھروسہ ہے اور وہ عدالت پر ایقان رکھتی ہے۔ پارٹی نے انصاف کے حصول کی امید ظاہر کی۔