ممبئی، 23 اپریل (یو این آئی) انٹربینکنگ کرنسی مارکیٹ میں روپیہ 23 پیسے ٹوٹ کر 94.0150 روپے فی ڈالر پر بند ہوا۔روپیہ 30 مارچ کے بعد پہلی بار 94 فی ڈالر سے زیادہ کمزور ہوا ۔ ہندوستانی کرنسی میں یہ مسلسل چوتھی گراوٹ ہے ۔ اس دوران یہ 110.50 پیسے لڑھک چکی ہے ۔ گزشتہ کاروباری دن پر یہ 34.50 پیسے ٹوٹ کر 93.7850 روپے فی ڈالر پر رہی تھی۔روپے پر آج شروع سے ہی دباؤ رہا۔ یہ 24.50 پیسے کی گراوٹ کے ساتھ 94.03 روپے فی ڈالر پر کھلا اور پورے دن کمزور ہی رہا۔ یہ اوپر 93.98 روپے اور نیچے 94.17 روپے فی ڈالر تک گیا۔