اعلی طبقات کے معاشی کمزور افراد کے تحفظات کا قانون لاگو

   

نئی دہلی 12 جنوری ( سیاست ڈاٹ کام )عام زمرہ کے تحت معاشی کمزور طبقات کو 10 فیصد تحفظات فراہم کرنے کے قانون پر آج سے عمل کا آغاز ہوگیا ۔ ایک سرکاری اعلامیہ میں یہ بات بتائی گئی ۔ دستوری ( 103 ویں ترمیم ) قانون کو ہفتہ کو پارلیمنٹ میں منظوری دی گئی تھی ۔ وزارت سماجی انصاف سے جاری ایک گزٹ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ مرکزی حکومت نے 14 جنوری 2019 سے اس قانون پر عمل آوری کا اعلان کردیا ہے ۔