واشنگٹن: امریکی ر پپبلکن پارٹی کے ایوان نمائندگان میں موجود ارکان نے اس انکشاف انگیز اور خوفناک شاہکار رپورٹ کو جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کا کافی عرصے سے ری پبلکنز اس لیے انتظار کر رہے تھے کہ موزوں وقت پر اس کا اجرا کریں گے۔ یہ رپورٹ افغانستان سے جوبائیڈن کے شرمناک اور امریکی شہریوں و مفادات کے لیے خطرناک انداز سے انخلاء سے متعلق ہے۔رپورٹ میں یہ بھی انکشاف کیا گیا ہے کہ جوبائیڈن انتظامیہ کا یہ فیصلہ ایسے غلط انداز سے کیا گیا تھا کہ واشنگٹن میں موجود حکام اور افغانستان میں حکام کے درمیان کمیونیکیشن اور رابطہ کاری تک کا فقدان رہا۔یہ تحقیقاتی رپورٹ تین سال کے دورانیے میں ہونے والی تحقیقات پر مشتمل ہے۔ جو فارن افیئرز کمیٹی کے مائیکل مک کاول کی سربراہی میں تیار کی گئی ہے۔جوبائیڈن انتظامیہ کے اس فیصلے سے امریکی ساخت کو سنگین نقصان ہوا ہے۔ اس میں بہت ساری ہلاکتیں ہوئیں۔ خاص طور پر امریکہ کے افغان اتحادیوں کی ہلاکتیں ہوئیں، ان کو چھپنا پڑا۔ نیز امریکہ نے افغان اتحادیوں کے ساتھ جو وعدے کیے تھے کہ ہم ان کا تحفظ کریں گے وہ ہم نہیں کر سکے۔ اس سے امریکہ کی اخلاقی حیثیت بہت مجروح ہوگئی۔امریکی فوج میں بڑی خدمات انجام دینے والوں کی موجودگی امریکی انتظامیہ کی ساخت پر اب بھی ایک برے دھبے کی طرح موجود ہے۔ کہ یہ انخلاء جوبائیڈن انتظامیہ کی اگلے وسط مدتی انتخاب کی سیاسی ضرورت کے طور پر کیا گیا تھا۔