واشنگٹن : امریکی فوج نے افغانستان سے انخلا کے عمل کا 25 فی صد کام مکمل کر لیا ہے جب کہ حزبِ اختلاف ری پبلکن پارٹی اور بعض سابق فوجی عہدیدار بائیڈن انتظامیہ کی افغانستان سے انخلا کی پالیسی پر سخت تنقید کر رہے ہیں۔امریکی فوج کے افغانستان مشن کی نگرانی کرنے والی کمان کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ “امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹ کام) کے اندازے کے مطابق انہوں نے انخلا کے عمل کا 16 سے 25 فی صد کام مکمل کر لیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق، سینٹ کام نے کہا ہے کہ اس نے 160 سی۔17 طیاروں میں جتنا سامان لے جایا جا سکتا ہے، اس وزن کے برابر ساز و سامان افغانستان سے نکال لیا ہے اور دفاعی ساز و سامان کے 10 ہزار پرزے یا اجزا امریکی دفاعی لاجسٹکس ایجنسی کے حوالے کر دیے ہیں۔