افغانستان میں بم دھماکہسیکیورٹی گارڈ ہلاک‘ 5 زخمی

   

کابل : افغانستان کے ایک شہر کے ثقافتی مرکز تابعاں فرہنگ میں قومی میڈیا کے اعزاز میں تقریب جاری تھی کہ دھماکہ ہوگیا۔صوبہ بلخ کے پولیس ترجمان محمد آصف وزیری نے کہا کہ دھماکہ میں ایک سیکوریٹی گارڈ ہلاک ہوگیا جبکہ پانچ افراد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں میں 3 بچے بھی شامل ہیں۔افغان صحافی عاطف آریان نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ دھماکے کے وقت بچوں کا ایک گروپ نغمہ گا رہا تھا۔ دو روز قبل بلخ کے گورنر داؤد مزمل دارالحکومت مزار شریف میں بم دھماکے سے جاں بحق ہوگئے تھے۔