کابل : افغانستان کے کارگذار انتظامیہ نے سابق امریکی فوجی ٹھکانوں کو معاشی زونس میں تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور یہاں معاشی سرگرمیوں کو مستحکم کرنے اقدامات کئے جائیں گے ۔ سرکاری بختر نیوز ایجنسی نے یہ بات بتائی ۔ کہا گیا ہے کہ نائب وزیر اعظم ملا عبدالغنی برادر کے ساتھ معاشی کمیشن کے اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا ہے ۔ پائلٹ بنیادوں پر پہلے کابل اور بلخ میں یہ کام شروع کیا جائیگا اور ان کی کامیابی پر دوسرے علاقوں تک اسے وسعت دی جائے گی ۔ کہا گیا ہے کہ فوجی ٹھکانوں کو معاشی زونس میں تبدیل کرنے کے بعد بتدریج وزارت تجارت و صنعت کے سپرد کردئے جائیں گے ۔