افغانستان میں فائرنگ سے تین افراد ہلا ک

   

کابل8مارچ (سیاست ڈاٹ کام ) افغانستان کے دارالحکومت کابل میں اتوار کو فائرنگ میں لوگر صوبائی کونسل کے ایک رکن اور ان کے دو سکیورٹی اہلکاروں کی موت ہو گئی گرد ایک زخمی ہو گیا ۔ کابل پولیس کے ترجمان فردوس فرامروز نے بتایا کہ نزدیکی علاقہ سعید نور محمد شاہ مینا میں ہوئی فائرنگ میں لوگر صوبائی کونسل کے ایک رکن ناصر اور ان کے دو سکیورٹی گارڈ کی موت ہو گئی اور ان کا ڈرائیور زخمی ہو گیا ۔ مسلح افراد فائرنگ کرنے کے بعد موقع سے فرار ہو گئے ۔ معاملے کی جانچ شروع کر دی گئی ہے ۔ اس سے پہلے سنیچر کو صوبہ غزنی کے غزنی شہر میں ایک مقامی افسر اور شہری حمزہ غفا ري کی گولي مار کر قتل کر دیا تھا ۔ اقوام متحدہ کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق 2019 ء میں افغانستان میں لڑائی سے متعلق واقعات میں 3,400سے زیادہ شہریوں کی موت ہو گئی ہے اور 6,900زخمی ہوئے ہیں ۔